کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ہدایات پر ویلفیئر برانچ کے اقدامات کے تحت پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف اسپتالوں کے دورے کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق انچارج ویلفیئر برانچ KPO، میڈم پی آئی شرافت خان نے Civil Hospital Karachi، Trauma Center Karachi اور SIUT Hospital میں تعینات فوکل پرسنز سے ملاقاتیں کیں۔ اس دوران پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران Shehzad Ali Pirzada بھی موجود تھے، جنہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس ملازمین کو علاج معالجے کے دوران ہر ممکن سہولت، رہنمائی اور تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔
میڈم پی آئی شرافت خان نے اس موقع پر ہدایت دی کہ پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اور انہیں فوری اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے فوکل پرسنز کو تاکید کی کہ مریضوں کی بروقت رہنمائی اور سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
ویلفیئر برانچ کے ان اقدامات کا مقصد پولیس فورس کے اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا اور انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ اپنے فرائض منصبی مزید مؤثر انداز میں انجام دے سکیں۔
