تہران: ایرانی حکومت نے امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر 6 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
ایرانی حکومت کے ترجمان کے مطابق 8 جولائی کو ملک بھر میں یومِ سوگ بھی منایا جائے گا۔
یاد رہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر ہونے والے ابتدائی امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جولائی کے پہلے ہفتے میں ایران کا دورہ کریں گے، جہاں وہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ ایران کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم ترکیہ بھی جائیں گے۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کا امکان ہے۔
ادھر ایرانی پارلیمنٹ (مجلس شوریٰ اسلامی) کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط ارسال کرتے ہوئے انہیں بھی آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
