بالی وڈ کی معروف اداکارہ Kriti Sanon نے اپنی شادی کے حوالے سے سوالات پر واضح ردعمل دیا ہے اور بتایا کہ فی الحال ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کریتی سینن برطانیہ میں مقیم بزنس مین Kabir Bahl کے ساتھ تعلقات کی خبریں اکثر زیرِ بحث رہتی ہیں۔ حال ہی میں ایک اینکر نے ان کی بہن کی شادی کا حوالہ دیتے ہوئے ان سے شادی سے متعلق سوال کیا، جس پر کریتی سینن قدرے ناراض ہو گئیں اور طنز کرتے ہوئے کہا: “کیا آپ چاچی جی والے سوال پوچھ رہی ہیں کہ میری شادی کب ہو رہی ہے؟ زندگی میں شادی کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے۔”
کریتی نے مزید کہا کہ انہیں شادی کے لیے کوئی جلدی نہیں، اور جب بھی صحیح وقت آئے گا وہ اپنی شادی کر لیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال ان کی ترجیحات میں شادی شامل نہیں اور وہ اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہیں۔
یہ موقف بالی وڈ میں ان کے مداحوں کے لیے واضح پیغام بھی ہے کہ کریتی سینن اپنی زندگی کے فیصلے خود سوچ سمجھ کر کریں گی اور میڈیا یا شائقین کے دباؤ میں نہیں آئیں گی۔
