پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کے پہلے کاروباری دن سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 95 ہزار 362 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1371 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 693 روپے پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی اونس قیمت 16 ڈالر کم ہو کر 4730 ڈالر ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی صورتحال اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کی قیمتوں میں یہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
