تھانہ روہڑی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے صوبہ پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ سے لاپتہ ہونے والی 02 کمسن لڑکیوں کو روہڑی سے بحفاظت برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق 17 سالہ مسمات کاجل اور 14 سالہ مسمات زلیخاں گزشتہ روز ضلع مظفرگڑھ سے لاپتہ ہوئی تھیں، جن کی گمشدگی کی رپورٹ ورثاء کی جانب سے تھانہ قریشی، مظفرگڑھ میں درج کرائی گئی تھی۔
روہڑی پولیس دوران گشت بس ٹرمینل کے قریب مشکوک حالت میں موجود دونوں کمسن لڑکیوں کو دیکھ کر ان سے پوچھ گچھ کی، جس پر معلوم ہوا کہ وہ ضلع مظفرگڑھ سے لاپتہ ہیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں لڑکیوں کو بحفاظت تحویل میں لے لیا۔
پولیس نے قانونی ضابطے مکمل کرنے کے بعد دونوں لڑکیوں کو تھانہ قریشی مظفرگڑھ پولیس اور ان کے والد محمد اصغر میئو کے حوالے کردیا۔
دونوں لڑکیوں کی بحفاظت بازیابی پر ورثاء نے سکھر پولیس کی فوری کارروائی اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کو سراہتے ہوئے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
گمشدہ افراد کی بروقت تلاش اور بحفاظت برآمدگی سکھر پولیس کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ سکھر پولیس کے افسران و جوان شہریوں کی حفاظت اور ان کی مدد کے لیے ہر وقت الرٹ ہیں، جبکہ کسی بھی گمشدگی کی صورت میں فوری اور مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ایس ایس پی سکھر اظہر خان
