ہمارا اعلان پر امن پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی ادارہ براۓ انسانی حقوق کہ مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کی ہدایت پر HEPAP کہ مرکزی آفس سے عظیم الشان پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی اور انڈیا کے پرچموں کو نظرے اتش کیا گیا۔
ہمارا اعلان پر امن پاکستان کے مرکزی چیئرمین خلیفہ تسلیم راجپوت نے یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر اپنے مشترکہ پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا وہ ناقابلِ فراموش دن ہے جب افواجِ پاکستان نے جرأت، شجاعت اور بے مثال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مادرِ وطن کے دفاع کی عظیم روایت رقم کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج سمیت تمام دفاعی اداروں کے بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے پاکستان کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شہداء کی قربانیاں ہماری قومی سلامتی، آزادی اور خودمختاری کی بنیاد ہیں، جنہیں قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور استحکام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آج کے دن ہم اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ وطنِ عزیز کی ترقی، خوشحالی، اتحاد اور سلامتی کے لیے قومی یکجہتی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
حيدرآباد ۾ يومِ دفاع تي پاڪ فوج جي حمايت ۾ ريلي، شهيدن کي ڀيٽا پيش
What’s your Reaction?
+1
+1
+1
+1
+1
Leave a Comment
